عبادات - صوم (روزہ )

pak

سوال # 152817

کیا روزے کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کرسکتے ہیں؟ اور اگر کسی کو اس بارے میں معلومات نہ ہو اور وہ ہمبستری کرلے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

Published on: Aug 2, 2017

جواب # 152817

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1117-1071/sd=11/1438



روزہ کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنا ناجائز ہے ، اگر کسی نے قصدا نے کر لی، تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضاء و کفارہ دونوں لازم ہوگاخواہ اُس کو روزہ کی حالت میں ہم بستری کرنے کا حکم معلوم نہ ہو۔ مستفاد:ولو علم عدم فطرہ لزمتہ الکفارة۔(الدر المختار مع رد المحتار : ۴۱۰/۲، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم ، ط: دار الفکر )



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات