• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152720

    عنوان: اگر کوئی شخص ٹھیک ٹھاک ہو ، بیمار نہ ہو،نہ سفر میں ہو تووہ کیا پورے رمضان کے روزوں کا فدیہ دے سکتاہے ؟

    سوال: اگر کوئی شخص ٹھیک ٹھاک ہو ، بیمار نہ ہو،نہ سفر میں ہو تووہ کیا پورے رمضان کے روزوں کا فدیہ دے سکتاہے ؟یعنی وہ ایک وقت میں 1800لوگوں کو کھانا کھلائے گااور گناہ سے اس کو نجات مل جائے گی۔اور اگر وہ یہ ہمیشہ کررہاہو تو کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 152720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1171-110/sd=11/1438

    اگر کوئی شخص بیمار نہیں ہے ،تواُس کے لیے روزے ہی رکھنا ضروری ہیں، روزے کے بدلے اُس کا فدیہ ادا کرنا صحیح نہیں ہے ، شریعت میں اِس کی اجازت نہیں ہے ، اگر کوئی شخص صحت و تندرستی کے باوجود روزے رکھنے کے بجائے مسلسل فدیہ ادا کرتا ہے ، تو وہ گنہگار ہوگا۔

    -------------------------------

    اٹھارہ سو لوگوں کو کھانا کھلانے کی بات واضح نہیں ہے، سائل کو چاہیے کہ بات واضح کرکے غلط فہمی دور کرلے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند