• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152692

    عنوان: روزہ میں سیکسی فلم دیکھنے سے احتلام ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: حضرت مسئلہ یہ ہے کہ " روزہ کی حالت میں سیکسی فلم اور گندی ویڈیو کلپس دیکھنے سے اپنی شرم گاہ کو چھوئے (ٹچ) بغیر لنگی کے اوپر سے دبانے سے احتلام ہوجاتا ہے اور منی نکلتی ہے ، کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا کرنا پڑے گا کیا؟ براہ کرم، جواب دیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 152692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1039-950/d=12/1438

    مذکورہ عمل سے روزہ نہیں ٹوٹا اس لیے قضا بھی واجب نہیں، البتہ روزہ رکھ کر ایسی فلم اور گندی ویڈیو دیکھنا سخت گناہ اور مکروہ تحریمی ہے قال في الدر أو احتلم أو أنزل بنظر ولو إلی فرجہا مرارًا أو بفکر وإن طال․․․․ لم یفطر․ (الدر مع الرد: ۳/۳۶۷، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند