• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152534

    عنوان: ساتویں دن پاک ہونے کے بعد سحری کھاکر روزے کی نیت کرلی تھی مگر صبح صادق کے بعد خون کا دھبہ آگیا؟

    سوال: ماہواری کے ساتویں دن گمان یہ تھا کی پاکی ہوگئی ہے اس لے سحری کھا کر روزے کی نیت کر لی اور غسل کر کے نمار بھی ادا کی مگر تھوڑی دیر کے بعد داغ آجائے اور پھر اس کے پورا دن کچھ نہ آنے کا گمان ہو تو کیا دوبارہ غسل کر کے روزے کی نیت کر لیں؟؟ نصف النہار سے پہلے تک؟؟ یا پھر صبح صادق کے بعد داغ آنے سے اس دن کا روزہ نہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 152534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 992-797/D=11/1438

    خون کا دھبہ حیض ہی مانا جائے گا، پس داغ آنے سے روزہ نہیں ہوا؛ لیکن دن کے بقیہ حصہ میں کچھ کھانا پینا بھی جائز نہیں، روزہ داروں کی طرح رہے اور بعد میں اس کی قضا کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند