• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152488

    عنوان: کیا زکام کا ریشہ حلق میں گرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

    سوال: کیا زکام کا ریشہ حلق میں گرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟ یا آنسو اگر منہ میں چلا جائے تو کیا اس سے روزے پر فرق پڑتا ہے ؟

    جواب نمبر: 152488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 931-787/D=10/1438

    زکام کا ریشہ حلق میں گرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، اسی طرح اگر آنسو محض منھ میں چلاجائے تو اس سے روزے پر فرق نہیں پڑتا ہے۔

    البتہ اگر آنسو تھوک کے ساتھ حلق میں اترجائے اور آنسو کا تھوک پر غلبہ ہو یا تھوک کے مساوی ہو تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر آنسو تھوک سے کم ہو اور آنسو کا مزہ حلق میں معلوم نہ ہو تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

    ودخل یعني نزل من رأسہ ووصل أنفہ مخاط فاستنشقہ عمدًا وابتلعہ لا یفسد صومہ (الدر مع الطحطاوي: ۶۶۱)․․․ فإن غلب الدم أو تساویا فسد وإلا لا، إلا إذا جد طعمہ، واستحسنہ المصنف وہو ما علیہ الأکثر․ (الدر مع الرد: ۳/ ۳۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند