• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152408

    عنوان: افطار کیا اس کے بعد مجھے ناپاکی کا علم ہوا تو روزہ كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: میں نے روزہ جب افطار کیا اس کے بعد مجھے ناپاکی کا علم ہوا لیکن مجھے یہ یقینی طور پر معلوم نہیں کہ افطار سے پہلے میں ناپاک ہوئی یا بعد میں۔ سوال یہ ہے کہ میرا یہ روزہ ہوا یا نہیں؟ اور ناپاکی کا حکم کب سے لاگو ہوگا؟

    جواب نمبر: 152408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1201-1196/M=10/1438

    اگر خون وغیرہ کی کیفیت یا دیگر قرائن سے ظن غالب یہ ہوتا ہو کہ غروب سے پہلے حیض آیا ہوگا تو اس صورت میں اس دن کا روزہ صحیح نہ ہوگا اور اگر ایسا محسوس ہوتا ہو کہ غروب کے بعد ہی خون آیا ہے تو اس صورت میں اس دن کا روزہ درست رہے گا اور اگر کسی جانب کچھ بھی رجحان نہ ہوتا ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس دن کے روزے کی قضا کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند