• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152388

    عنوان: روزے کی قضا کب کرنا ہے؟

    سوال: روزے کی قضا کب کرنا ہے؟ رمضان کے بعد یارمضان ہی میں؟

    جواب نمبر: 152388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 737-971/sd=10/1438

    روزے کی قضاء رمضان کے بعد کی جائے گی، رمضان میں تو فرض روزے اداء کیے جاتے ہیں ، حتی کہ اگر رمضان میں قضاء کی نیت سے روزے رکھے جائیں گے ، تب بھی وہ فرض روزے ہی اداء ہونگے اور قضاء کی نیت کا اعتبار نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند