• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 152142

    عنوان: کیا روزہ کی حالت میں لسٹرین کا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال: کیا روزہ کی حالت میں لسٹرین (Listerine ) کا استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟ لسٹرین ایک جراثیم کش دووا ہے جس کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لیے کیا جاتاہے،(از مترجم)

    جواب نمبر: 152142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1172-1146/M=9/1438

    لسٹرین اگر حلق کے اندر نہ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا لیکن روزے کی حالت میں لسٹرین کا استعمال مکروہ ہے جیسے روزے میں ٹوٹھ پیسٹ، منجن وغیرہ کا استعمال مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند