عبادات - صوم (روزہ )

United Kingdom

سوال # 15041



ایک شخص جس کو مرگی کی بیماری ہے ، وہ
سوچتاہے کہ رمضان کے مہینہ میں روزہ رکھنے سے اس کی صحت پر اثر ہوگا (کیوں کہ گرمی
کے موسم کے دن طویل ہوتے ہیں)، کیا یہ اس کے لیے جائز ہوگا کہ وہ رمضان کے مہینہ
میں روزہ نہ رکھے او رروزہ کی قضا رمضان کے علاوہ دوسرے دنوں میں کرلے جب کہ دن
چھوٹے ہوتے ہیں؟



Published on: Aug 11, 2009

جواب # 15041

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1238=256tl



 



اگر کوئی ماہر مسلمان دین دار حکیم یا
ڈاکٹر اس کی تصدیق کردے کہ اس شخص کو رمضان میں روزہ رکھنا سخت مضر صحت ہوگا تو اس
کے لیے روزہ ترک کرکے دوسرے مہینے میں روزہ رکھنے کی گنجائش ہوگی۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات