• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 149244

    عنوان: تراویح پڑھانے کے لیے ٹکٹ وغیرہ کا خرچ لینا؟

    سوال: میں الحمد اللہ حافظِ قرآن ہوں،اور ر یہاں بنگلہ دیش میں مضان میں تراویح پڑھاتاہوں، اور الحمد اللہ کسی قسم کا ہدیہ نہیں لیتاہوں، اب آسٹریلیا کے ایک مسجد والے مجھے تراویح کے لئے بلانا چاہتے ہیں، اگر میں جاوَں تو ویزا اور جہاز کے ٹکٹ کے پیسے آسٹریلیا والوں سے لینا جائز ہوگا یا نہیں؟ نیز قیام و طعام کاب بندوبست بھی کرنا ہوگا، جائز ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  725-606/H=6/1438

    تراویح پڑھاکر بعنوان ہدیہ بھی آپ نہیں لیتے یہ بہت عمدہ اور مطابق شریعت عمل ہے، اگر آسٹریلیا جانا مناسب ہو اور وہاں کی مسجد کے ذمہ داران ویزا اور جہاز کا ٹکٹ بنوادیں یا ان چیزوں کا نیز قیام اور طعام کا انتظام کردیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں یہ امور صورتِ مسئولہ میں معاوضہ علی التراویح میں داخل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند