عبادات - صوم (روزہ )

China

سوال # 14918



میں چائنا میں رہتا ہوں یہاں پر رمضان کا
مہینہ سعودی میں رمضان کے ساتھ شروع ہوتاہے۔ جب کہ پاکستان میں اس سے ایک یا دو دن
کا فرق ہوتاہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ ان ممالک میں اتنا فاصلہ تو ہے نہیں کہ چاند
اتنے فرق سے نظر آئے۔ خیر سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں شب قدر کااندازہ کیسے کریں
گے؟کیوں کہ ایسا نہ ہو کہ کچھ لوگ جس رات کو شب قدر سمجھیں وہ شب قدر نہ ہو بل کہ
کوئی جفت رات ہو۔ آپ بتائیں کہ کیا کیا جائے، کیوں کہ شب قدر صرف کسی ایک جگہ مکمل
ٹھیک ہو گی، تو ایسی صورت میں عام لوگ کیا کریں؟



Published on: Aug 5, 2009

جواب # 14918

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1450=1182/د



 



جس جگہ جو تاریخ ہوگی وہیں کی تاریخ کے
اعتبار سے شب قدر مانی جائے گی، جس طرح رمضان اور عید کی رات دو جگہ مختلف ہوتی
ہے، اور ہرجگہ وہاں کی تاریخ کے اعتبار سے حکم ہوتا ہے، پس جس طر نمازوں کا حکم
ہرجگہ کے طلوع غروب کے ساتھ ہے، اسی طرح یہاں کے حساب سے جو لیلة القدر ہوگی اس
وقت وہ برکات خاصہ یہاں نازل ہوں گی اور جس وقت دوسری جگہ کے حساب سے وہاں لیلة
القدر ہوگی ویسے ہی برکات ورحمت وہاں اس وقت متوجہ ہوں گی۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات