عبادات - صوم (روزہ )

United Kingdom

سوال # 14594



ایک
شخص جن کی عمر اسی سال ہے ان کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے نیز دل کی بھی بیماری
ہے (انھوں نے بائی پاس آپریشن کرایا ہے)ان کو مستقل دوائیں لینی پڑتی ہیں کیا ان
کے لیے رمضان کے مہینہ میں روزہ نہ رکھنا درست ہوگا (کیوں کہ گرمی کے موسم کا روزہ
بہت طویل ہوتاہے) اور وہ ان کے بدلہ میں فدیہ دے دیں؟



Published on: Jul 14, 2009

جواب # 14594

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1142=1142/م



 



اگر
وہ شخص ضعف یا مرض کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتے، بیماری بڑھ جانے کا خوف ہے،
مسلمان ڈاکٹروں کی تجویز ہے یا تجربہ کی بنا پر غلبہ ظن ہے تو ایسی صورت میں ان کے
لیے رمضان کا روزہ نہ رکھنا جائز ہے، لیکن جب تک صحت کی توقع ہو، فدیہ دینا کافی
نہیں، بلکہ صحت (تندرستی) کے بعد قضا لازم ہے، پھر اگر صحت کی امید نہ رہے اور مرض
کا ازالہ نہ ہو تو ان روزوں کا فدیہ دیدے، اور ایک روزے کا فدیہ صدقہ فطر کے برابر
ہے، ہکذا فی کتب الفقہ۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات