• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 145668

    عنوان: سحری کے وقت میں بھول کر تاخیر کرنا

    سوال: ہم ریاض (سعودی عربیہ) میں رہتے ہیں آج ۹/ محرم ۱۴۳۸ھ ہے، رات ہی کو روزے کی نیت کیا تھا لیکن نیند لگ گئی، صبح 4.30 am کو اٹھا، صرف پانی پی سکا، پانی پینے تک 4.33 am ہو گئے، میں سمجھا کہ فجر کی اذان 4.35 am کو ہے، لیکن مسجد جانے پر پتا چلا کہ 4.32 am کو اذان کا وقت ہے، پانی پینے تک مجھے 4.33 am ہو گئے، پھر نماز کے بعد مقامی مولانا صاحب سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ روزہ کو مکمل کرلو، ان شاء اللہ روزہ ہو جائے گا۔ لہٰذا میں آج روزہ سے ہوں (الحمد للہ) ۔ میرا سوال صرف یہ ہے کہ سحری میں تاخیر کرنے کا حکم ہے تو کیا اذان کے مکمل ہونے تک سحری کر سکتے ہیں؟ یا اذان کے بعد بھی ایک دو منٹ تک سحری کر سکتے ہیں؟ سعودی عرب میں اذان اوّلِ وقت پر دی جاتی ہے، یعنی وقت ہوتے ہی اذان دیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 145668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 080-105/B=2/1438

    اگر آپ سحری کے وقت پانی نہ پیتے تو آپ کا روزہ صحیح ہو جاتا، مگر کیونکہ سحری ختم ہونے کے ایک منٹ بعد آپ نے پانی پیا ہے اس لیے آپ کا روزہ صحیح نہ ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند