• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 12740

    عنوان:

    مسئلہ یہ ہے کہ دس روزہ تراویح میں مکمل قرآن سننے کے بعد اپنے مکان یا دکان پر تراویح (الم تر ․․․سے) جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ جب کہ عشاء کی نماز مسجد میں جماعت سے ادا کریں اور مسجدمیں بھی تراویح ہورہی ہو؟ (کیا اس صورت میں مسجد کی تراویح پر اثر تو نہیں پڑے گا کہ ہر کوئی ایسا کرتا پھرے)؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 740=558/ل

    دس روزہ تراویح میں مکمل قرآن سننے کے بعد تراویح کی نماز مسجد میں ہی پڑھنا اولیٰ وافضل ہے: والجماعة فیھا سنة علی الکفایة في الأصح فلو ترکھا أھل مسجد أثموا لا لو ترک بعضھم وکل ما شرع بجماعة فالمسجد فیہ أفضل (الدر المختار مع الشامي: ۲/۴۹۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند