• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 10205

    عنوان:

    اگر کسی نے دس پندرہ سال پہلے شادی سے پہلے رمضان کے روزے میں زنا کیا ہو اور اسے مسئلہ بھی نہ پتہ ہو اور اس کی اس وقت کی زندگی نہ فرمانوں والی تھی۔ اب اتنے سال بعد جب زندگی کچھ ٹھیک ہوئی اور پتہ چلا کہ وہ سب گناہ ہو گیا تو اس نے توبہ کی اور پھر کبھی زنا اوراس جیسے گناہوں سے بچنے کا عزم و ارادہ کیا اور اللہ تعالی سے مدد بھی مانگی۔ اس کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیے؟ ساٹھ روزے لگاتا ر تو آسان نہیں ہیں۔ کیا نفلی روزوں میں ان ساٹھ یا ایک سو بیس روزوں کی نیت ہوسکتی ہے؟ جواب ضروردیں، اور لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی بھی گزارش ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 103=94/ ب

    اگر ساٹھ روزے رکھنے کی استطاعت نہیں ہے تو ساتھ مسکینوں کو دووقت پیٹ بھرکر کھانا کھلائیں، کفارہ ادا ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند