• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9866

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین امامت کے لیے سب سے زیادہ افضل کون ہے حافظ قرآن یا عالم دین؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین امامت کے لیے سب سے زیادہ افضل کون ہے حافظ قرآن یا عالم دین؟

    جواب نمبر: 9866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1319=1319/ م

     

    اگر عالم دین، قرآن صحیح پڑھ لیتے ہیں اور تقویٰ وطہارت میں حافظ سے آگے ہیں، تو امامت کے لیے عالم دین ہی افضل ہیں: کما في الدر المختار: والأحق بالإمامة تقدیمًا بل نصبًا الأعلم بأحکام الصلاة فقط صحة وفسادًا بشرط اجتنابہ للفواحش الظاھرة


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند