عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 979

تکبیر اولی کی فضیلت کب تک ہے؟

Published on: Jul 10, 2007

جواب # 979

بسم الله الرحمن الرحيم

(فتوى:  341/ل = 337/ل)


 


پہلی رکعت کے رکوع تک شامل ہوجانے سے تکبیر اولیٰ کی فضیلت حاصل ہوجائے گی کما في الشامي: وقیل بإدراك الرکعة الأولی وهذا أوسع وھو الصحیح (الشامي ط زکریا: ج2 ص240) مطلب في إدراک فضیلة الافتتاح وکذا في فتاوی دارالعلوم: ج3 ص50)


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات