• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 947

    عنوان: مغرب میں امام قعدہٴ اولی بھول کر کھڑے ہوگئے‏، جن مقتدیوں نے لقمہ دیا کیا ان کی نماز درست ہوگئی؟

    سوال:

    امام صاحب مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے، وہ دوسری رکعت میں بیٹھنا بھول گئے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے۔ جب پورا کھڑے ہوگئے تو بعض مقتدیوں نے لقمہ دیا۔ پوچھنا یہ ہے کہ امام صاحب کے کھڑے ہونے کے بعد جنھوں نے لقمہ دیا، کیا ان کی نماز ہوگئی؟ کیوں کہ کھڑے ہونے کے بعد امام صاحب کو بیٹھنے کی اجازت نہ تھی۔

    جواب نمبر: 947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  343/ل = 339/ل)

     

    صورتِ مسئولہ میں لقمہ دینے والے کی نماز ہوگئی: أو سبح لتنبیہ إمامہ فإنہ وإن لزم تغییرہ بالنیة عندھما إلا أنہ خارج عن القیاس بالحدیث الصحیح إذا نابت أحدکم نائبة وہو في الصلاة فلیسبّح۔ (شامي: 2/380، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند