• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9355

    عنوان:

    رات کو ہم دونوں کے ملنے کے بعد سردی زیادہ لگنے کی وجہ سے بیوی (رمضان کے علاوہ) فجر سے پہلے غسل نہیں کرپاتیں۔ (حالانکہ گرم پانی کی سہولت ہے، پھر بھی سردی لگتی ہے) اور نماز قضاء کرکے پڑھتی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا مجھ پر بھی اس کا کچھ گناہ ہوگا، کیونکہ سبب تو میں ہی بنا نا؟ عرض کروں کہ فجر کے بعد ملنا ان کو پسند بھی نہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2416=1891/ھ

    گناہ تو آپ پر بھی ہوگا اگرچہ اس درجہ کا نہیں کہ جو بیوی کو ہوگا بالخصوص ایسی صورت میں کہ اس طرح کا نظم بنالینا کچھ مشکل نہ ہو کہ نماز کسی کی قضا ہونے کی نوبت آئے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند