• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9336

    عنوان:

    سنت نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعدجو سورہ پڑھی جاتی ہے جیسے قل․․ یا کوئی اورسورہ اگر اس کو پڑھنا بھول جائیں اورپھر سجدہ سہو ادا کرلیں تو وہ نمازقبول ہوجائے گی یا نہیں؟

    سوال:

    سنت نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعدجو سورہ پڑھی جاتی ہے جیسے قل․․ یا کوئی اورسورہ اگر اس کو پڑھنا بھول جائیں اورپھر سجدہ سہو ادا کرلیں تو وہ نمازقبول ہوجائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 9336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1630=1350/ل

    جی ہاں! سنت کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سہواً سورہ ملانا بھول جائے تو سجدہ سہو کرلینے سے نماز درست ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند