• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9331

    عنوان:

    میں نماز اوراذان سے متعلق چند سوالات کرنا چاہتاہوں۔ (۱)کیا بغیر داڑھی والا شخص یا بہت ہی چھوٹی داڑھی (غیر شرعی داڑھی) رکھنے والاشخص اذان اوراقامت کرسکتاہے؟ (۲)کیا اس طرح کا شخص (خاص موقع ) پر امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1631=1351/ل

    ڈاڑھی منڈانے والے یا خشخشی رکھنے والے کی اذان واقامت مکروہ ہے، کما فی کتب الفقہ۔

    (۲) اگر سارے مقتدی بھی ایسے ہی ہوں یا اس کے علاوہ کوئی نماز پڑھانے والا نہ ہو تو اس خاص حالت میں ایسا شخص امامت کرسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند