• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9306

    عنوان:

    بخاری اورمسلم شریف کی کچھ روایت سے تو لگتا ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا ضروری ہے۔ آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

    سوال:

    بخاری اورمسلم شریف کی کچھ روایت سے تو لگتا ہے کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا ضروری ہے۔ آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں؟

    جواب نمبر: 9306

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1653=1357/ ل

    مسجد میں داخل ہوتے وقت دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے، اور حدیث میں مذکور حکم استحبابی ہے وجوبی نہیں: وأما حدیث الصحیحین: إذا دخل أحدکم المسجد فلا یجلس حتی یصلي رکعتین، فھو بیان للأولی لحدیث ابن حبان في صحیحہ یا أبا ذر للمسجد تحیة، وإن تحیتہ رکعتان فقم فارکعھا (شامي: ۲/۴۶۰، ط زکریا دیوبند) وقال في إعلاء السنن: قال الحافظ في الفتح واتفق أئمة الفتوی علی أن الأمر في ذلک للندب (إعلاء السنن: ۷/۳۳)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند