• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 929

    عنوان:

    کیا ہوائی جہاز میں سفر کے دوران بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے؟ جہاز میں نماز کے اوقات اور قبلہ سمت کی تعیین کیسے ہوگی؟

    سوال:

    (1) کیا ہوائی جہاز میں سفر کے دوران بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے؟

    (2) جہاز میں نماز کے اوقات اور قبلہ سمت کی تعیین کیسے ہوگی؟

    جواب نمبر: 929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  388/م = 389/م)

     

    (1) جب تک کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کی طاقت ہو، بیٹھ کر نماز پڑھنا درست نہیں خواہ سفر میں ہو یا حضر میں اور خواہ سواری پر سوار ہو یا زمین پر ہو۔ در مختار میں ہے: من فرائضھا التي لا تصح بدونھا التحریمة والخ ومنھا القیام الخ في فرض و ملحق بہ الخ لقادر علیہ۔ (شامي زکریا: 2/127)

     

    (2) گھڑی کے ذریعہ نماز کے اوقات کی تعیین ہوسکتی ہے اور سمت قبلہ کی تعیین قطب نما کے ذریعہ یا جہاز میں لگے کمپیوٹر کی اسکرین پر سمت متعین کرنے والے نشان کے ذریعہ یا کسی جانکار (مثلاً جہاز کے عملے) وغیرہ کے ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے، ورنہ تحری کرکے نماز پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند