• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9241

    عنوان:

    کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو کہ اپنی داڑھی کاٹتا ہے جائز ہے یا نہیں؟برائے کرم ہمیں امامت کی شرطیں بتائیں؟

    سوال:

    کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو کہ اپنی داڑھی کاٹتا ہے جائز ہے یا نہیں؟برائے کرم ہمیں امامت کی شرطیں بتائیں؟

    جواب نمبر: 9241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1196=1196/م

    داڑھی ایک مشت سے کم کرانے والے کی امامت مکروہ ہے، امامت کے شرائط میں سے یہ ہے کہ امام عاقل بالغ ہو، صحیح العقیدہ ہو، قرآن صحیح پڑھنا جانتا ہو، ان شرائط کے ساتھ لوگوں میں امامت کا زیادہ حق دار وہ شخص ہے جو اعلم القوم ہو، متبع سنت ہو، تقویٰ وطہارت کا خوب خیال رکھتا ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند