• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 9102

    عنوان:

    کیا سفر میں سنت موٴکدہ پڑھنا ضروری ہیں یا پھر چھوڑ بھی سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا سفر میں سنت موٴکدہ پڑھنا ضروری ہیں یا پھر چھوڑ بھی سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 9102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2065=1897/د

     

    سفر میں اگر عجلت ہے تو سنت موٴکدہ ترک کرسکتے ہیں۔ ترک کرنے سے گناہ نہ ہوگا۔ اور اگر اطمینان کی کیفیت ہے پڑھنے میں کوئی دقت نہیں ہے تو پڑھ لینا بہتر ہے موجب ثواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند