• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8268

    عنوان:

    میں نے ایک عالم سے سنا ہے کہ سجود اور رکوع میں کم از کم ایک مرتبہ تسبیح کا پڑھنا فرض ہے اور کم از کم تین مرتبہ تسبیح کا پڑھنا سنت ہے۔کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    میں نے ایک عالم سے سنا ہے کہ سجود اور رکوع میں کم از کم ایک مرتبہ تسبیح کا پڑھنا فرض ہے اور کم از کم تین مرتبہ تسبیح کا پڑھنا سنت ہے۔کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 8268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1746=1645/د

    راجح قول کے مطابق حنفیہ کے یہاں رکوع اور سجدہ کی تسبیح سنت ہے۔ اور تین مرتبہ پڑھنا بھی سنت ہے، حنفیہ کا راجح قول یہی ہے، دوسرا قول حنفیہ کے یہاں ایک مرتبہ کہنے کے وجوب کا بھی ہے، کہ ایک مرتبہ کہنا واجب ہے۔ (کما فی رد المحتار، ج:۱،ص:۳۶۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند