• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6925

    عنوان:

    شب برات کے بارے میں مجھے امام مفتی زین العابدین صاحب نے مسجد عام باغان سکچی جمشید پور جھارکھنڈ میں یہ بتایاتھا کہ شب برات کومسجد کے علاوہ اپنے گھر میں جاگنا چاہیے۔ اور ایک حدیث بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ گھر میں جاگنے سے میری مدینہ مسجد سے بھی زیادہ ثواب ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 753=753/ م

    امام صاحب مذکور نے درست بتلایا، شب برأت میں آدمی کو اپنے گھر پر نوافل کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کی نماز اپنے گھر میں، اس کے میری مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے سوائے فرض کے۔ صلاة المرء في بیتہ أفضل من صلاتہ في مسجدي ھذا إلا المکتوبة۔ (أبوداوٴدشریف)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند