• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6899

    عنوان:

    فرض نماز کے بعد ہمارے امام صاحب اجتماعی دعا کرتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    فرض نماز کے بعد ہمارے امام صاحب اجتماعی دعا کرتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 6899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 951=876/ ل

     

    نفس دعاء مطلقاً مامور بہ ہے اور بعد صلاة خصوصیت سے مقرون بالاجابہ ہوتی ہے، احادیث میں کثرت سے اس کی فضیلت وارد ہے، اورچونکہ سارے مقتدی وامام دعاء کرتے ہیں، اس لیے اجتماع کی کیفیت ہوجاتی ہے، پیغمبر علیہ السلام کا نمازوں کے بعد دعاء واذکار میں مشغول رہنا متعدد احادیث سے ثابت ہے۔ اور جب آپ علیہ السلام نمازوں کے بعد دعاء و اذکار کرتے ہوں گے تو ظاہر ہے کہ صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی آپ علیہ السلام کی اقتداء میں دعاء واذکار کرتے ہوں گے، پس دلالةً اجتماعی دعاء کرنا ثابت ہوگیا۔ اگر امام مذکور کسی خاص کیفیت کے ساتھ اجتماعی دعاء کراتے ہوں تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ استفتاء ارسال کیا جائے، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند