• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6844

    عنوان:

    میرا آپ سے سوال ہے کہ جب اذان ہوتی ہے تو اس کا جواب دینا فرض ہے؟ اگر فرض ہے، تو کوئی بیت الخلاء میں ہو تو اس کا جواب دے سکتا ہے؟

    سوال:

    میرا آپ سے سوال ہے کہ جب اذان ہوتی ہے تو اس کا جواب دینا فرض ہے؟ اگر فرض ہے، تو کوئی بیت الخلاء میں ہو تو اس کا جواب دے سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 6844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 941=865/ ل

    اگر کوئی شخص بیت الخلاء میں ہواور اذان ہونے لگے تو اس کو اذان کا جواب نہیں دینا چاہیے: ویجیب من سمع الأذان ولو جنبًا لا حائضًا ونفساء․․․․ ومستراح وفي الشامي: أي بیت الخلاء (الدر المختار مع الشامي: ۶۵،۶۶، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند