• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6535

    عنوان:

    ایک شخص جو کہ اپنی آفس سے پچاس میل کے فاصلہ پر رہتا ہے ۔ اورجہاں وہ کمپنی میں کام کرتا ہے وہ کمپنی دوہفتہ میں اس کو دو چھٹی دیتی ہے اس وقت وہ گھر جاتا ہے دودن کے لیے (پندرہ دن سے پہلے)۔ وہ ہراگلے ہفتہ مسلسل جاتا ہے مثلاً شمار کرنے میں چودہ دن سے پہلے۔ وہ جمعہ کو جاتا ہے او راتوارکی شام کو آفس واپس ہوتاہے(اگر دن شمار کئے جائیں تو چودہ دن سے کم ہوں گے) ۔ کیا اس کے لیے مسئلہ قصر صادق آئے گا یا نہیں ؟اگر وہ ہر ہفتہ لگاتا ر جائے تو پھر آپ کا جواب کیا ہوگا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 631=631/ م

    شخص مذکور جہاں کام کرتا ہے، اگر وہ وہاں اہل وعیال اور اثاثہ کے ساتھ مستقل طور پر رہائش پذیر نہیں ہوا ہے تو صورتِ مسئولہ میں جب کہ اس کی نیت چودہ دن یا اس سے کم ٹھہرنے کی ہوتی ہے، اس کے ذمہ قصر لازم ہوگا۔ اور جب وہ پندرہ دن یا اس سے زائد قیام کی نیت سے ٹھہرے گا تو اس پر اتمام ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند