• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6504

    عنوان:

    جناب میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں تبلیغی جماعت کے مرکز میں شبِ جمعہ وغیرہ میں نماز میں تکبیر کے لیے آدمی مقرر ہوتے ہیں ۔ یعنی لاؤڈ اسپیکر سے جماعت نہیں کراتے جب کہ ہمارے ایک امام ہیں وہ کہتے ہیں کہ لاؤڈ اسپیکر سے نماز زیادہ اچھی ہے۔ تو اب شرع کی روشنی سے کون سا طریقہ زیادہ اچھا ہے؟ نیزدونوں میں اگر کوئی فرق ہو تو وہ بھی بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6504

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1366=1178/ ب

    اگر اتنا مجمع ہے کہ تکبیر کے لیے آدمی مقرر کرنے سے کام چل جاتا ہے تو لاوٴڈاسپیکر کا استعمال نہ کرنا بہترہے۔ اور اگر مجمع بہت زیادہ ہے کہ مکبر کے باوجود نماز میں خلل واقع ہوجاتا ہے تو وہاں لاوٴڈاسپیکر کا استعمال کرنا بہتر ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ بلاضرورت لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال کرنا درست نہیں۔ صرف ضرورت کے وقت استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند