• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6139

    عنوان:

    کیا نماز کے لیے تمام ارکان ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ فرض ہیں؟ سنت یا مستحب ہے؟ کیا اس بارے میں کوئی حدیث وارد ہوئی ہے اگر ہے تو تحریر فرمائیں۔

    سوال:

    کیا نماز کے لیے تمام ارکان ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ فرض ہیں؟ سنت یا مستحب ہے؟ کیا اس بارے میں کوئی حدیث وارد ہوئی ہے اگر ہے تو تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 6139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1293=1094/ ب

    نماز میں جو کچھ قرآن، تسبحات، تحیات، درودو دعائیں پڑھی جاتی ہیں، ان کا ترجمہ وتفسیر جاننا نہ فرض ہے نہ ہی سنت ہے، البتہ اگر کوئی ترجمہ ومطلب جانے تو یہ بہت اچھا ہے، اس سے نماز میں دل جمعی نصیب ہوتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند