• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6046

    عنوان:

    فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا کہاں سے ثابت ہے؟ جب کہ اس کو ضروری سمجھا جاتاہے؟

    سوال:

    فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا کہاں سے ثابت ہے؟ جب کہ اس کو ضروری سمجھا جاتاہے؟

    جواب نمبر: 6046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 515=515/ م

     

    فرض نمازوں کے بعد دعا کرنا، دعا کا قبول ہونا اور دعا مانگنے کی ترغیب احادیث میں وارد ہیں، اور یہ ترغیب امام ومقتدی سب کو شامل ہے، اب اگر اجتماعی ہیئت کو غیرضروری سمجھتے ہوئے ہرایک کے دعا کرنے کی وجہ سے از خود اجتماعیت پیدا ہوجائے تو کیا اس کی وجہ سے فرائض کے بعد دعا کرنا بالکلیہ ترک کردیا جائے اور قبولیت دعا کا ایک اہم موقع گنوادیا دیاجائے؟ اور پھر ان احادیث پر عمل کرنے کی کیا شکل ہے، جن میں ہرفرض کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا مانگنا ثابت ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند