• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5886

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ میں کرتا اور بنیان کے بغیر نماز اور تلاوت کرتا ہوں، کیوں کہ مجھے گرمی بہت لگتی ہے ۔ یہ صرف گھر میں ہی کرتا ہوں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ مجھے ناف کے نیچے اور پاؤں کے تلووں میں بہت پسینہ بھی آتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 525=525/ م

    کرتا اور بنیان اتارکر نماز پڑھنا اور تلاوت کرنا مکروہ و خلافِ ادب ہے، آئندہ ایسا نہ کریں، گرمی زیادہ لگتی ہو تو لائٹ اور پنکھے کا نظم کرلیں۔ کیا کوئی معمولی انسان بھی دنیا کے ادنیٰ وزیر کے سامنے، کرتا بنیان کے بغیر حاضر ہونا پسند کرے گا؟ اور وہ بھی گرمی کی وجہ سے؟ ہرگز نہیں کرے گا تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ نماز میں آدمی احکم الحاکمین کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، اب آپ ہی فیصلہ کرلیں کہ اس ذاتِ الٰہی کے حضور میں کس ہیئت میں ہونا چاہیے، فقہاء نے تلاوت قرآن کے آداب و مستحبات میں لکھا ہے کہ تلاوت کرنے والے کو عمامہ، عمدہ لباس او راچھے احوال پر ہونا چاہیے، ہندیہ میں ہے: رجل أراد أن یقرأ القرآن فینبغي أن یکون علی أحسن أحوالہ، یلبس صالح ثیابہ ویتعمم ویستقبل القبلة إلخ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند