• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5570

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا چاروں فقہ میں نماز میں رفع یدین نہیں ہے یا صرف حنفی نہیں کرتے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا چاروں فقہ میں نماز میں رفع یدین نہیں ہے یا صرف حنفی نہیں کرتے؟

    جواب نمبر: 5570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 202=202/ م

     

    امام ابوحنیفہ ترک رفع کے قائل ہیں۔ یہی امام مالک کا بھی مشہور مسلک ہے۔ اور اسی پر مالکیہ کے یہاں عمل ہے، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل کا مسلک رفع یدین کا ہے، فقال أبوحنیفة وأصحابہ بترک الرفع فیھا وھي روایة ابن القاسم عن مالک واختارہ المالکیة، وقال الشافعي وأحمد بالرفع فیھما (معارف السنن للبنوري، ج۲، ص۴۵۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند