• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 538

    عنوان:

    گھر سے کتنے کلو میٹر کا سفر کرنے سے آدمی مسافر ہوجاتا ہے؟

    سوال:

    میں عموماً روڈ سے سفر کرتا ہوں۔ میں نے قصر نماز کے سلسلے میں مختلف باتیں سن رکھی ہیں۔ براہ مہربانی میری رہ نمائی فرمائیں کہ آج کل گھر سے کتنے کلو میٹر کا سفر کرنے سے آدمی مسافر ہوجاتا ہے اور قصر نماز پڑھنا ضروری ہوجاتا ہے؟اور کتنے دن تک اور کن حالات کے تحت یہ حکم باقی رہتا ہے؟

    نیز، بتائیں کہ کیا قصر میں ہمیں واجب پڑھنا چاہیے یا صرف فرض کو مختصر کرنا ہے؟

    جزاکم اللہ!

    والسلام

    جواب نمبر: 538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 545/ج=545/ج)

     

    48/ میل کی دوری کا ارادہ کرنے یا اس سے زیادہ کا ارادہ کرکے نکلنے سے آدمی مسافر شرعی ہوجاتا ہے۔ نئے پیمانے سے 77.5 کلومیٹر مسافت شرعی ہے چودہ (14) دن یا اس سے کم ٹھہرنے کی نیت سے سفر کیا تو قصر کرنا واجب ہے اور واجب نماز کی ادائیگی سفر میں ضروری ہے۔ سنت مجبوری میں نہ پڑھ سکے تو حرج نہیں ہے، واجب ہرحال میں ادا کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند