• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 502

    عنوان: نماز میں کون کون سی سورتیں پڑھی جائیں؟

    سوال:

    تمام سنتوں ، فرائض اور نوافل کے بارے میں بتائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان میں کون کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟

    جواب نمبر: 502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 505/ب=494/ب)

                                                              

    فجر کی سنتوں کے بارے میں یہ آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں پہلی رکعت میں قُلْ یٰٓاَیُّہَا الکٰفِرُوْنَ اور دوسری رکعت میں قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پڑھا کرتے تھے۔ مغرب کے بعد دو رکعت سنت میں بھی زیادہ تر یہی سورتیں پڑھنے کا معمول تھا۔ نماز حاجت میں بھی یہی دونوں سورتیں پڑھتے تھے۔ نمازِ سفر میں بھی یہ معمول تھا۔ نوافل میں سورہٴ بقرہ، سورہٴ آل عمران، سورہٴ نساء لمبی لمبی سورتیں پڑھتے تھے۔ نمازِ فجر کے فرضوں میں کبھی سورہٴ منافقون، کبھی سورہٴ صف، کبھی سورہٴ جمعہ، کبھی سورہٴ اعلیٰ اور سورہٴ غاشیہ پڑھتے تھے۔ جمعہ کی فرض نماز میں سورہٴ اعلیٰ اور سورہٴ غاشیہ پڑھتے تھے۔ مغرب میں کبھی والتین اوراس کے بعد کی چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھتے تھے۔ عشاء میں والشمس وضحٰھا، لااقسم بھذا البلد پڑھتے تھے۔ غرض مختلف سورتوں کا پڑھنا  ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند