• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4837

    عنوان:

     جس نماز کی اذان اور اس کی اقامت صحیح تلفظ کے ساتھ ادا نہ کی جائے تو کیا وہ نماز ادا ہوجاتی ہے؟

    سوال:

     جس نماز کی اذان اور اس کی اقامت صحیح تلفظ کے ساتھ ادا نہ کی جائے تو کیا وہ نماز ادا ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 4837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 453=453/ م

     

    اگر نمازمیں کوئی مفسد صلاة بات پیش نہ آئے تو نماز بہر صورت اد ا ہوجائے گی، خواہ اذان و اقامت صحیح تلفظ کے ساتھ ادا نہ کی گئی ہو اس لیے کہ نماز کی صحت، اذان و اقامت کی صحت پر موقوف نہیں، البتہ اذان و اقامت کے تلفظ میں ایسی غلطی کرنا جس سے معنی بدل جائے اس سے اذان و اقامت نہیں ہوتی، اس لیے صحیح ادائیگی کا خوب خیال رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند