• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4802

    عنوان:

    کیا سجدہ سہو بعد میں بھی کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا سجدہ سہو بعد میں بھی کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 4802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 835=903/ د

     

    بعد میں کرنے سے کیا مراد ہے؟ اگر قعدہ اخیرہ میں سلام پھیرنے کے وقت سجدہ سہو کرنا یاد نہیں رہا اور دونوں طرف سلام پھیر دیا تو جب تک اسی جگہ قبلہ رو بیٹھا ہے اور کسی سے بات چیت (منافی صلوة کام) نہیں کیا یاد آنے پر سجدہ سہو کرسکتا ہے۔ اگر جانبِ قبلہ سے سینہ کسی دوسری جانب پھیر چکا ہے یا منافی صلوة کوئی کام کرلیا ہے تو اب سجدہ سہو نہیں کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند