• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4682

    عنوان:

    ہمارے یہاں امام صاحب نماز پڑھاتے وقت پگڑی یا رومال سر پر ضرور باندھتے ہیں۔ کیا نماز پڑھاتے وقت امام کے لیے پگڑی یا رومال باندھنا لازم ہے؟ امام کے پاس اس وقت پگڑی نہ ہو تو صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھانا زیادہ بہتر ہے یا ٹوپی کے اوپر رومال باندھ کر زیادہ بہتر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4682

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 683=646/ ل

    ضروری تو نہیں ہے البتہ عمامہ کے ساتھ نماز افضل ہے اور اس میں ثواب زیادہ ہے، ٹوپی کے اوپر رومال باندھ لینے سے بھی عمامہ باندھنے کی فضیلت حاصل ہوجائے گی، اس لیے ٹوپی کے اوپر رومال باندھ کر نماز پڑھانا اولیٰ ہوگا۔ البتہ اگر کوئی شخص بغیر عمامہ یا رومال باندھے نماز پڑھائے تو اس میں بھی کراہت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند