• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4626

    عنوان:

    ان علاقوں میں جہاں سورج چھ مہینہ میں طلوع و غروب ہوتا نماز اور روزوں کی کیا شرائط ہیں؟ (۲) اور لندن کے کچھ علاقوں میں طلوع و غروب میں صرف ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوتاہے جب یہ غروب ہوتا ہے تو ایک گھنٹہ کے بعد طلوع ہوتا ہے۔ تو فجر اور عشاء کی کیا شرطیں ہوں گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 882=948/ د

    (۱) اپنے قریبی ملک کے طلوع و غروب کا اعتبار کرتے ہوئے روزہ رکھا جائے، اورنماز کے لیے 24گھنٹہ میں نمازوں کے باہمی اوقات کے فرق کا لحاظ کرتے ہوئے اندازہ سے پانچ نمازیں چوبیس گھنٹہ میں ادا کرلی جائیں گی اورابتدا طلوع کے اول وقت یا غروب کے اول وقت سے کریں گے۔

    (۲) غروب کے فوراً بعد مغرب پڑھ کر کچھ انتظار کرکے عشاء پڑھیں گے پھر طلوع سے پہلے پہلے فجر کی نماز ادا کرلیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند