• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4383

    عنوان:

    اگر میں اپنا موبائل فون بندکرنا بھول جاؤں اور میں نماز میں ہوں، اور اسی وقت میرے موبائل کی گھنٹی بجنی شروع ہوجائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    اگر میں اپنا موبائل فون بندکرنا بھول جاؤں اور میں نماز میں ہوں، اور اسی وقت میرے موبائل کی گھنٹی بجنی شروع ہوجائے تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 4383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 397=397/م

     

    صورت مسئولہ میں عمل قلیل کے ذریعہ اگر موبائل بند کردینا ممکن ہو تو بحالت نماز ہی بند کردینا چاہیے مثلاً موبائل اوپر والی جیب میں رکھا ہوا ہے اورگھنٹی بجنے پراس کوایک انگلی سے بٹن دبا کر بند کردیا تو یہ عمل قلیل ہے، اگر عمل کثیر کرکے گھنٹی بند کی گئی تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ موبائل کی گھنٹی میں اگر ساز (میوزک یا گانا)ہو اور بغیر عمل کثیر کے بند کرنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں نمازتوڑ کر موبائل بند کردینا چاہیے، اگر گھنتی سیدھی سادی ہوکہ جس کی وجہ سے نمازیوں کو توحش اورناقابل برداشت تشویش میں ابتلاء نہ ہوتا ہو تو گھنٹی بجتی ہوئی چھوڑ کر نماز پوری کرلینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند