• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4380

    عنوان:

    میرے گھر والے گوجرانوالا میں رہتے ہیں، میں اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں۔ ہفتہ میں تین دن گوجرانوالا اور چار دن اسلام آباد میں رہتا ہوں۔ گوجرانوالا اور اسلام آباد کا تقریباً دو سو کلو میٹر کا سفر ہے۔ سوال یہ ہے کہ میں اسلام آباد میں قیام کے دوران قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 486=486/ م

    اگر اسلام آباد کو آپ نے وطن اصلی نہیں بنایا ہے یعنی قرار کی نیت نہیں ہے بلکہ چھوڑنے کا ارادہ ہے، تو صورتِ مسئولہ میں جب کہ ہفتہ میں صرف چار دن اسلام آباد رہنے کی نیت ہوتی ہے، آپ قصر کریں گے، اگر ایک ساتھ چودہ دن ٹھہرنے کی نیت ہو تب بھی قصر لازم ہے، ہاں اگر پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت سے اسلام آباد میں قیام کریں تو پھر پوری نماز کی ادائیگی واجب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند