• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4183

    عنوان:

    اگر نمازعشا کے بعد وتر پہلے پڑھ لی جائے اور پھر بعد میں دو رکعات سنت موٴکدہ پڑھی جائے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    سوال:

    اگر نمازعشا کے بعد وتر پہلے پڑھ لی جائے اور پھر بعد میں دو رکعات سنت موٴکدہ پڑھی جائے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 4183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 298=298/ م

     

    سنت بعدیہ (فرض کے بعد پڑھی جانے والی سنت) فرض میں نقصان کی تلافی کے لیے مشروع ہوئی ہے اور فرض کے بعد سنت بعدیہ کو بلاوجہ موخر کرنا یا طویل فاصلہ کے بعد پڑھنا خلاف سنت ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں نماز عشاء کے بعد دو رکعت سنت موٴکدہ سے پہلے وتر پڑھنا خلاف سنت ہے، پہلے سنت ادا کی جائے پھر وتر پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند