• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4075

    عنوان:

    اگر کوئی بندہ چار رکعات والی نماز میں دو رکعات ایک سلام سے پڑھ لیا پھر یاد آنے پر کھڑا ہوگیا اور چار رکعات نماز پوری کرکے سجدہ سہو کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟ اعادہ کرنی پڑے گی؟

    سوال:

    اگر کوئی بندہ چار رکعات والی نماز میں دو رکعات ایک سلام سے پڑھ لیا پھر یاد آنے پر کھڑا ہوگیا اور چار رکعات نماز پوری کرکے سجدہ سہو کیا تو کیا نماز ہوجائے گی؟ اعادہ کرنی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 4075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 752=639/ ب

    صورتِ مسئولہ میں سجدہ سہو کرنے سے نماز مکمل ہوجائے گی، اعادہ نماز کی ضرورت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند