• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3991

    عنوان:

    اگر مسجد میں جماعت کھڑی ہوگئی ہواور کوئی شخص اسی وقت مسجد میں پہنچا تو ایسی صورت میں وہ سنت وضو کرے گا یا صرف فرض وضو؟

    سوال:

    اگر مسجد میں جماعت کھڑی ہوگئی ہواور کوئی شخص اسی وقت مسجد میں پہنچا تو ایسی صورت میں وہ سنت وضو کرے گا یا صرف فرض وضو؟

    جواب نمبر: 3991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 116/ م= 116/ م

    اگر جماعت کی آخری رکعت بلکہ قعدہٴ اخیرہ بھی مل جانے کی توقع ہو تو اس شخص کو چاہیے کہ پوری سنت وضو کرکے شریک جماعت ہو تاکہ جماعت کی فضیلت کے ساتھ وضو کی سنیت کا ثواب بھی حاصل ہوجائے۔ (فتاویٰ دارالعلوم: 131/1)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند