• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3990

    عنوان:

    جن نمازوں کی قضا باقی ہے ان کی تعدا د معلوم نہیں تو اب کیسے ان کی قضا ادا کی جائے گی؟

    سوال:

    جن نمازوں کی قضا باقی ہے ان کی تعدا د معلوم نہیں تو اب کیسے ان کی قضا ادا کی جائے گی؟

    جواب نمبر: 3990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 641/ ھ= 847/ ھ

     

    خوب اچھی طرح غور وفکر کرے اور سوچے پھر دل میں جتنی تعداد کا یقین یا ظن غالب ہوجائے اتنی نمازوں کی قضاء کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند