عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 3927

کیا سفر میں ظہرو عصر اور مغرب و عشا ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، اختصار کے ساتھ بیان کریں۔ (۲) کیا ہم پیش امام کو زکاة دے سکتے ہیں اگر وہ ہمارے بچوں کو قرآنی تعلیم بھی دیں؟

Published on: May 14, 2008

جواب # 3927

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 843/ ھ= 640/ ھ


 


(۱) نہیں بلکہ ہرنماز کو اس کے وقت اداء میں ہی اداء کرنا واجب ہے۔


(۲) اگر امام صاحب مصرف زکاة ہوں اور نماز یا تعلیم کی اجرت و تنخواہ میں نہ دی جائے تو ان کو دینے کی گنجائش ہے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات