• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3565

    عنوان:

    میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سوڈان جارہاہوں، میں نے وہاں کے لییچارٹ نماز حاصل کیاہے، لیکن اس سے مجھے اطمینان نہیں ہے۔ طلوع سورج کا وقت 8:30 ہے اور غروب کا وقت3:30 ہے ۔ خراب موسم کی وجہ سے ہم سورج بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ براہ کرم، حنفی نماز چارٹ ارسال فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 546/ ب= 434/ ب

    آپ مرکز نظام الدین نئی دلی سے مولانا انس صاحب کا ?اوقات الصلاة? منگوا لیجیے، وہاں پہنچ کر وہاں کے نقشے کے مطابق آپ بھی نماز پڑھئے اور اطمینان حاصل کرنے کے لیے جس روز مطلع صاف ہو چارٹ کے اوقات کا خود مشاہدہ بھی کرلیں۔ وہاں کا مطلع تو اکثر صاحب ہی رہتا ہے۔

    مقامی علمائے کرام سے اس سلسلہ میں آپ رجوع کرلیں تو آپ کو پریشانی لاحق نہ ہوگی، ان شاء اللہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند