• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 3502

    عنوان:

    میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں، یہاں پر لوگ بے خطر نمازی کے سامنے سے گذرجاتے ہیں، کتنے فاصلے سے نمازی کے سامنے سے گزرا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں، یہاں پر لوگ بے خطر نمازی کے سامنے سے گذرجاتے ہیں، کتنے فاصلے سے نمازی کے سامنے سے گزرا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 3502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 51/ ل= 53/ ل

    اگر کوئی شخص بڑی مسجد جس کی لمبائی چالیس ذراع اور دوسرے قول کے مطابق ساٹھ ذراع ہو، اس میں دو تین صفوں کو چھوڑ کر اس کے آگے سے گذرنے کی گنجائش ہے، اور چھوٹی مسجد میں مطلقاً گنجائش نہیں: ومرور مار في الصحراء أو في مسجد کبیر بموضع سجودہ أو مرورہ بین یدیہ إلی حائط القبلة في بیت ومسجد صغیر (الدر المختار، مع الشامي: ج۲ ص۳۹۸، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند